واسطے  حضرت  مرادِ  نیک  نام      عشق  اپنا  دے  مجھے  رب  الانعام        اپنی  الفت  سے  عطا  کر  سوز  و  ساز       اپنے  عرفاں  کے  سکھا  راز  و  نیاز      فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہر  گھڑی  درکار  ہے         فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہو  تو    بیڑا  پار  ہے    

    

حضرت  محمد مراد علی خاں رحمتہ  اللہ  علیہ 

 حضرت سید بڈھن شاہ بھڑائچی

رحمتہ اللہ علیہ

 

              حضرت سید بڈھن شاہ بھڑائچی حضرت قاضی سید عبدالمالک المعروف سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  کے خلیفہ تھے۔

  آپ کو بے شمار سلاسل سے  نسبت حاصل تھی۔سلسلہ نظامیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھےحضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے اور وہ خلیفہ تھے حضرت نصیرالدین چراغ دہلی  رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ کبیریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ شمس الدین ابومحمد رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ قطاباالخالدی رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے شیخ احمد رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے بابا بامجند رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ نجم الدین کبیر رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ سہروردیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے  حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھےمخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے حضرت شیخ رکن الدین ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ صدرالدین ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کےاور وہ خلیفہ تھے حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔سلسلہ مداریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے حضرت بدعی الدین شاہ مدار رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ قادریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے سید مخدوم جہانیاں جہاں گشت  رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ محمد عیسیٰ رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے شیخ ابوالمکارم فاضل رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے قطب الدین رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے شمس الدین ثانی رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شمس الدین علی حداد رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے سید عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ اسی طرح سلسلہ نقشبندیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت  سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے شاہ عبدالحق رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے خواجہ یعقوب چرخی رحمتہ اللہ علیہ  کے اور وہ خلیفہ تھے خواجہ بہاؤالدین نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔

نوٹ:۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  کے حالات زندگی  باوجود کوشش کےکہیں سے نہیں مل سکے۔قدیم کتب میں جو کچھ ملا میں نے لکھ دیا۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہوں تو   "رابطہ کریں" کو کلک کرکے ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس کار خیر میں حصہ دار بنے۔ یا نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔

اسرارالحق

Israr Ul Haq

923218457693+

shaimaisrar@gmail.com